ہائیکورٹ بار کاڈی جی اوقاف پنجاب کیخلاف فوری کارروائی کا مطالبہ

ہائیکورٹ بار کاڈی جی اوقاف پنجاب کیخلاف فوری کارروائی کا مطالبہ

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے ڈی جی اوقاف پنجاب طاہر رضا بخاری کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کردیا، لاہورہائی کورٹ بارایسوسی ایشن کے صدر چودھری طاہرنصر اللہ وڑائچ،سیکرٹری بیرسٹر ہارون دوگل،نائب صدر چودھری سعید حسین ناگرہ اور فنانس سیکرٹری ذیشان غنی سلہریا نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں ہائی کور ٹ بار کے سینئر رکن اورسابق جسٹس نذیر احمد غازی کو دھمکیاں دینے اور مسلح افراد جامع مسجد غوثیہ مسلم ٹاؤن لاہور بھجوانے کے غیر قانونی اور غیر اخلاقی اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مسجد وزیر خان میں ناچ گانے اور فلمی شوٹنگ کی اجازت دینے اور حضور نبی کریم ﷺکے نعلین پاک کی چوری میں ملوث ہونے پر ڈی جی اوقاف پنجا ب طاہر رضا بخاری کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے، اگر حکومت کی جانب سے اس مطالبہ کو تسلیم نہ کیا گیا تو پورے پنجاب کی وکلاء برادری مشترکہ طور پر سڑکوں پر آ کر اپنا احتجاج کرے گی اور دیگر لائحہ عمل اختیار کرنے پر مجبور ہوگی۔

وکلاء،مطالبہ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -