15ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کے پیش نظر، ایس او پیز کے حوالے سے اعلامیہ جاری 

  15ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کے پیش نظر، ایس او پیز کے حوالے سے اعلامیہ ...

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈائر یکٹوریٹ آف ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاورنے 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے دوبارہ کھولنے کے امکان کے پیش نظر تمام سرکاری سکولوں کو کرونا وباء سے بچاؤ کے ایس او پیز کے حوالے سے اعلامیہ جاری۔ اعلامیہ کے مطابق تمام سرکاری سکولوں کو کرونا ایس او پیز کے تحت کھولا جائے گا۔ جبکہ سکولوں میں ہاتھ دھونے کے لئے صابن، ڈس انفیکٹنگ مٹیریل، سینیٹائزر اور دیگر حفاظتی اقدامات پر بھرپور عملدرآمد کیا جائے گا۔ جب کہ سکولوں میں اساتذہ اور طلباء کے لئے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے تاکہ انفیکشن کے پھیلاؤ کا خطرہ کم سے کم کیا جا سکے۔اس حوالے سے ڈائیریکٹر ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن حافظ محمد ابراہیم کا کہنا تھا کہ سکولوں کے تمام اسٹاف کو ایس او پیز کے حوالے سے مکمل ٹریننگ دی گئی ہے۔ جبکہ کوہاٹ، بنوں اور ہری پور سمیت سات مختلف اضلاع کے اساتذہ نے ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی تربیت بھی حاصل کر لی ہے، جبکہ باقی اضلاع کے اساتذہ اور دیگر تعلیمی عملے کی ٹریننگ کا عمل بھی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے فیصلے کے پیش نظر سکولوں کو 15ستمبرسے کھولنے کا امکان ہے جس کے لئے صوبائی سطح پر انتظامات کو تیز کیا گیا ہے تاکہ متعلقہ تاریخ سے پہلے سکولوں کی صفائی اور ڈس انفیکشن کا عمل مکمل کروایا جاسکے اور بچوں کو بہترین اور صاف ستھرا تعلیمی ماحول میسر ہو۔

مزید :

صفحہ اول -