محکمہ موسمیات کی کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب ،خیبرپختونخوااورکشمیر کے بیشتر اضلاع میں بارش کاامکان ہے،بالائی پنجاب ،بالائی کے پی اور آزادکشمیر میں موسلادھار بارش متوقع ہے جبکہ سندھ اورمشرقی بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی،مٹھی ،اسلام کوٹ، سکھر،لاڑکانہ ،حیدرآباد،ٹھٹھہ ،خیرپورمیں بارش کاامکان ہے جبکہ بدین،ٹھٹھہ اور تھرپارکر میں نشیبی علاقے زیرآب آنے کاخدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کامزید کہنا ہے کہ راولپنڈی،گوجرانوالہ،اٹک، لاہور،سیالکوٹ اورگجرات میں بارش متوقع ہے اس کے علاوہ لیہ، بھکر،رحیم یار خان،راجن پور، بہاولنگر،بہاولپور اورملتان میں بادل برسنے کاامکان ہے ،لسبیلہ، بارکھان،تربت،خضدار میں بارش متوقع ہے۔