ہم فیٹف کے نام پر ایک فیسٹ ریاست نہیں بننے دیں گے ،احسن اقبال
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہاہے کہ ہم فیٹف کے نام پر ایک فیسٹ ریاست نہیں بننے دیں گے ،سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن نے فیٹف کو شکست نہیں دی۔
احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما نے کہاکہ اپوزیشن عمران خان کوئی این آر او نہیں مانگ رہی ،عمران نیازی نے چینی،شوگر مافیا کو این آر او دے دیا،کرپشن کی سب سے بڑی پروٹیکشن عمران خان نیازی کی حکومت کررہی ہے،انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ کو آج پاکستان بنانے کی سزا مل رہی ہے،ہمارے خلاف ملکی ترقی کرنے کےخلاف ریفرنس بنانے گئے ،
احسن اقبال نے کہاکہ ایک سال ہو گیا لیکن نیب ریفرنس میرے خلاف دائر نہیں کر سکا ،حیلے بہانے کر کے نیب ہر بار نئی تاریخ لے لیتا ہے ،شراب کا پرمٹ دینا ٹھیک لیکن کھیلوں کامیدان بنانا کرپشن ہے ۔
لیگی رہنما نے کہا کہ وزیر مواصلات بتائے کہ ڈیڑھ سال قبل بنانے والی جے آئی ٹی کہاں گئی ؟،حکومتی وزیر بڑے بڑے ٹھیکے لے رہے ہیں،احسن اقبال نے سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن نے فیٹیف کو شکست نہیں دی،ہم نے ایسے نظام کو شکست دی جو حکومت بلڈوز کرنا چاہتی تھی ،عمران خان کو ہم ہٹلر نہیں بننے دیں گے ۔
لیگی رہنما نے کہاکہ پی ٹی آئی کا حکومت میں آنے کا تجربہ ناکام ہوا ،قومی اداروں سے کہنا چاہتا ہوں کہ حکومت فوج ایک پیج پر ہے ،عمران خان کی نفرت قومی اداروں کی طرف بھی جا رہی ہے ،فوج کسی ایک جماعت کی نہیں پورے پاکستان کی پراپرٹی ہے ،یقین ہے فوج اور عسکری اداروں کا حکومت کی انتقامی کارروائیوں سے کوئی تعلق نہیں ۔