پنجاب حکومت نے اورنج ٹرین کب سے چلانے کا فیصلہ کر لیا ؟ آخر کار لاہوریوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی 

پنجاب حکومت نے اورنج ٹرین کب سے چلانے کا فیصلہ کر لیا ؟ آخر کار لاہوریوں ...
پنجاب حکومت نے اورنج ٹرین کب سے چلانے کا فیصلہ کر لیا ؟ آخر کار لاہوریوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب حکومت نے 25 اکتوبر سے اورنج میٹرو ٹرین چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ حکومت پنجاب نے فیصلے سے وفاقی حکومت کو آگاہ کردیا ہے اور اس سلسلے میں معاملات کو حتمی شکل دی جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی ماہرین کی طرف سے اورنج ٹرین کے ڈرائیورز اور عملے کی ٹریننگ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق میٹرو اورنج ٹرین کا کرایہ صوبائی کابینہ اور پنجاب اسمبلی طے کرے گی۔ذرائع نے بتایا کہ کورونا اوائرس کی وجہ سے افتتاح میں چھ ماہ تاخیرہوئی۔

لاہور میں چین کے تعاون سے اورنج لائن ٹرین منصوبے پر کام کا آغاز 2015 میں مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت کیا گیا، اس ٹرین کے 26 میں سے دو اسٹیشنز انڈرگراو¿نڈ ہیں۔اس کا 27.12 کلومیٹر کا ٹرین ٹریک لاہور ڈیرہ گجراں سے شروع ہو کر علی ٹاو¿ن سٹیشن پر اختتام پذیر ہوتا ہے۔

 اس کے علاوہ ٹرین کا گزر ودھا، اسلام باغ، سلامت پورہ، محمود بوٹی، پاکستان منٹ، شالیمار گارڈنز، باغبان پورہ، یو ای ٹی، لاہور ریلوے سٹیشن، لکشمی چوک، جی پی او، انارکلی، چوبرجی، گلشن راوی، سمن آباد، بند روڈ، صلاح الدین روڈ، شاہ نور، سبزہ زار، اعوان ٹاو¿ن، واحدت روڈ، ہنجروال، کینال، ٹھوکر نیاز بیگ اور علی ٹاو¿ن سے ہو گا۔

تقریباً 25 کلومیٹر کا ٹریک زمین کے اوپر اور لکشمی سے چوبرجی تک کا 1.72 کلومیٹر کا ٹرین ٹریک زیر زمین تعمیر کیا گیا ہے۔ اس ٹریک پر چلانے کے لیے 27 ٹرینیں چین سے خریدی گئی ہیں جب کہ ایک ٹرین کے پیچھے 5 بوگیاں لگائی جائیں گی۔

5 بوگیوں پر مشتمل ایک ٹرین میں 250 افراد کے بیٹھے کی گنجائش موجود ہے۔ ایک اندازے کے مطابق اورنج ٹرین میں روزانہ تقریباً ڈھائی لاکھ افراد سفر کریں گے۔ 

مزید :

قومی -