بی آر ٹی کے سٹیشنز کی چھتیں ٹپکنے لگیں، حیران کن خبر آ گئی

بی آر ٹی کے سٹیشنز کی چھتیں ٹپکنے لگیں، حیران کن خبر آ گئی
بی آر ٹی کے سٹیشنز کی چھتیں ٹپکنے لگیں، حیران کن خبر آ گئی

  

پشاور(ویب ڈیسک) بارش کے بعد پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) اسٹیشنز کی چھتیں ٹپکنے لگیں اور سیلنگ سے پانی انتظار گاہ میں آ گیا۔

جیو نیوز کے مطابق بارش کے باعث حیات آباد بی آر ٹی اسٹیشن کے اطراف میں روڈ پر پانی جمع ہے جب کہ بی آر ٹی کے مختلف سٹاپس پر پانی سٹیشنز کے اندر داخل ہوگیا ہے۔

دوسری جانب پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) اسٹاف کی جانب سے صفائی کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے بی آر ٹی پشاور کا افتتاح کیا تھا جب کہ افتتاح کے دوسرے روز ہی پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کی بس خراب ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -