10 محرم کو لاہور کے علاوہ کن شہروں میں موبائل فون سروس بند کی جائے گی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

10 محرم کو لاہور کے علاوہ کن شہروں میں موبائل فون سروس بند کی جائے گی؟ تفصیلات ...
10 محرم کو لاہور کے علاوہ کن شہروں میں موبائل فون سروس بند کی جائے گی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

  

لاہور (ویب ڈیسک) محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے پیشں نظر پنجاب کے مختلف شہروں میں یوم عاشور کے موقع پر موبائل سر وس معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزارت داخلہ پنجاب نے 7 شہروں کی ضلعی انتظامیہ سے موبائل سروس معطل رکھنے کے اوقات کار مانگ لیے ہیں۔

موبائل سروس معطل کرنے والے شہروں میں لاہور، شیخوپورہ راولپنڈی، جہلم، چنیوٹ، اوکاڑہ اور بہاولپور شامل ہیں۔

صوبائی وزارت داخلہ کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ نشاندہی کیے جانے والے شہر جلد اوقات کار اور علاقوں کا تعین کریں۔مراسلے میں کہا گیا ہے اوقات کار پی ٹی اے کو بھجوائے جائیں گے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ 

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -