نارووال شکرگڑھ سٹرک کی تعمیر سے متعلق کیس،سرداررمیش سنگھ اروڑاکی فریق بننے کی استدعا منظور، ڈی جی نیب شہزاد سلیم کل طلب 

نارووال شکرگڑھ سٹرک کی تعمیر سے متعلق کیس،سرداررمیش سنگھ اروڑاکی فریق بننے ...
نارووال شکرگڑھ سٹرک کی تعمیر سے متعلق کیس،سرداررمیش سنگھ اروڑاکی فریق بننے کی استدعا منظور، ڈی جی نیب شہزاد سلیم کل طلب 

  

لاہور(ڈیلی پاکستا ن آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے نارووال شکرگڑھ سٹرک کی تعمیر سے متعلق کیس میں سرداررمیش سنگھ اروڑاکو فریق بننے کی اجازت دیدی،عدالت نے حکومتی رپورٹ پر عدم اطمینان کااظہارکرتے ہوئے ڈی جی نیب شہزاد سلیم کو کل طلب کرلیا ۔

لاہورہائیکورٹ میں نارووال شکرگڑھ سڑک کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے شکر گڑھ بار کی درخواست پر سماعت کی ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے حکومتی رپورٹ پر عدم اطمینان کااظہار کردیا،عدالت نے سڑک کی تعمیر کے معاملے پر ڈی جی نیب کی طلبی کاعندیہ دیدیا۔

چیف جسٹس قاسم خان نے کہاکہ چیف سیکرٹری صاحب!آپ اپنے سیکرٹری کی باتیں نوٹ کرلی ،اگر بیوروکریسی ایسے کرےگی تو سسٹم کیسے چلے گا؟۔

چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے کہاکہ پوری دنیا سے سکھ پاکستان آتے ہیں،اگرسکھ برادری پولیس سکواڈ میں چلے گی توکیاتاثر جائےگا،بیوروکریسی حوصلہ نہیں کرے گی تو سسٹم ٹھیک نہیں ہوگا،بیوروکریسی ڈٹ جائے تو سب ٹھیک ہو گا،سیکرٹری نے کہاتھا سیل بند رپورٹ پیش کرنا چاہتے ہیں ،عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ میں کوئی ایسی بات نہیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -