مون سون بارشیں ،ملیر ندی سے ایک شخص کو بحفاظت نکال لیاگیا

مون سون بارشیں ،ملیر ندی سے ایک شخص کو بحفاظت نکال لیاگیا
مون سون بارشیں ،ملیر ندی سے ایک شخص کو بحفاظت نکال لیاگیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستا ن آن لائن)کراچی میں ہونے والی مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی ہے،بہت سے افراد ندی نالوں میں بہہ جانے کی جانے کی اطلاعات ہیں جبکہ پاک فوج ،حکومتی اداروں اور فلاحی تنظیموں کی جانب سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق ملیر ندی سے ایک شخص کو بحفاظت نکال لیاگیا،متاثرہ شخص گزشتہ رات سے ندی میں موجود تھا،بچنے والے لڑکے نے پوری رات کھمبے سے لپٹ کر خود کو بچایا۔

کورنگی کراسنگ اورملیرندی میں کئی افراد کے ڈوبنے کی اطلاعات ہیں،لاپتہ افراد کے اہل خانہ سڑک پر بے بسی کی تصویر بن گئے ، ایدھی کے رضاکار آپریشن کررہے ہیں، متاثرین نے پاک نیوی سے بھی مدد کی اپیل کردی۔

متاثرین کاکہنا ہے کہ گزشتہ شام سے لوگ سیلابی ریلے میں پھنس ہوئے تھے ،صبح8 بجے صرف ایک لڑکا پانی سے نکلنے میں کامیاب ہوا،بچنے والے لڑکے نے پوری رات کھمبے سے لپٹ کر خود کو بچایا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -