اپوزیشن کو ”ہیومن رائٹس“کا نہیں ”کرمنلز رائٹس“کا تحفظ عزیز ہے ،ناکامی ان کا مقدر ہے،شبلی فراز 

اپوزیشن کو ”ہیومن رائٹس“کا نہیں ”کرمنلز رائٹس“کا تحفظ عزیز ہے ،ناکامی ان ...
اپوزیشن کو ”ہیومن رائٹس“کا نہیں ”کرمنلز رائٹس“کا تحفظ عزیز ہے ،ناکامی ان کا مقدر ہے،شبلی فراز 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ اپوزیشن احتساب سے بچنے کیلئے مایوسی اور افراتفری پھیلانے کی کوشش کررہی ہے،انہیں ”ہیومن رائٹس“کا نہیں ”کرمنلز رائٹس“کا تحفظ عزیزہے لیکن ناکامی ان کا مقدر ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ٹوئٹ میں سینیٹ سے فیٹیف قانون مسترد ہونے پر اپوزیشن کوتنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ اپوزیشن احتساب سے بچنے کیلئے مایوسی اور افراتفری پھیلانے کی کوشش کررہی ہے،انہیں ”ہیومن رائٹس“کا نہیں ”کرمنلز رائٹس“کا تحفظ عزیز ہے لیکن ناکامی ان کا مقدر ہے۔شبلی فراز کاکہنا ہے کہ فیٹیف مسودہ قانون کی مخالفت ذاتی مفاد کو ترجیح دینا ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -