بلاول بھٹو کاکہاپوراہوگیا،زیادہ بارش بھی ہوگئی،زیادہ پانی بھی آگیا،نصرت سحرعباسی 

بلاول بھٹو کاکہاپوراہوگیا،زیادہ بارش بھی ہوگئی،زیادہ پانی بھی آگیا،نصرت ...
بلاول بھٹو کاکہاپوراہوگیا،زیادہ بارش بھی ہوگئی،زیادہ پانی بھی آگیا،نصرت سحرعباسی 

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ فنکشنل کی رہنمااور رکن سندھ اسمبلی نصرت سحرعباسی نے بارشوںسے کراچی میں تباہی پر پیپلزپارٹی کی حکومت کو تنقید کونشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ بلاول بھٹو کاکہاپوراہوگیا،زیادہ بارش بھی ہوگئی،زیادہ پانی بھی آگیا، اب بلاول بھٹو زرداری کہاں ہیں؟،انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری کی سیاست ٹوئٹر تک محدود ہے،سندھ حکومت کے 4 وزیر بھی ٹوئٹر تک محدود ہو گئے ۔

نصرت سحرعباسی نے کہاکہ بلاول بھٹو کی سیاست اپنے نانا اورماں کی طرح نہیں ہے ،لوگوں کے گھروں میں 6 ،6 فٹ تک پانی جمع ہو گیا،بلاول صاحب!زیادہ پانی آگیا اب کیاکریں ؟،لوگوں کے پاس کھانے کیلئے کچھ نہیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -