بارشوں سے کراچی میں تباہی،تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے استعفیٰ کامطالبہ کردیا

بارشوں سے کراچی میں تباہی،تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ...
بارشوں سے کراچی میں تباہی،تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے استعفیٰ کامطالبہ کردیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف نے حالیہ بارشوں سے کراچی میں تباہی پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے استعفیٰ کامطالبہ کردیا۔خرم شیرزمان نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ 18 ویں ترمیم کے ذریعے سندھ کا پیسہ بلاول بھٹو کو ملتا ہے ،آئندہ الیکشن میں پیپلزپارٹی کو کہیں نہیں دیکھ رہا۔

تحریک انصاف کے رہنمااور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے حالیہ بارشوں پر سندھ حکومت کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ پورے سندھ میں خراب صورتحال ہے،سندھ میں پیپلز پارٹی 12 سال سے اقتدار میں ہے،

انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو کی خواہشات دبئی سے شروع ہو کر دبئی میں ہی ختم ہو جاتی ہیں،سیاسی جماعت بھٹو کی تھیں یہ زرداری گروپ ہے ،آج بھی شارع فیصل اوریونیورسٹی روڈ ڈوباہوا ہے۔

خرم شیر زمان نے کہاکہ حالیہ بارشوں سے تباہی پر وزیراعلیٰ سندھ فوری طورپر استعفیٰ دیں ،انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ 18 ویں ترمیم کے ذریعے سندھ کا پیسہ بلاول بھٹو کو ملتا ہے ،آئندہ الیکشن میں پیپلزپارٹی کو کہیں نہیں دیکھ رہا۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -