لاک ڈاون کے دوران کتنے فیصد افراد نے شادیوں میں شرکت کی؟ گیلپ کا نیا اور دلچسپ سروے آ گیا

لاک ڈاون کے دوران کتنے فیصد افراد نے شادیوں میں شرکت کی؟ گیلپ کا نیا اور ...
لاک ڈاون کے دوران کتنے فیصد افراد نے شادیوں میں شرکت کی؟ گیلپ کا نیا اور دلچسپ سروے آ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک)کورونا وائرس کے باعث لگائے گئے لاک ڈاؤن کے باعث دو ماہ کے دوران 76 فیصد افراد نے کسی شادی کی تقریب میں شرکت نہیں کی۔یہ دلچسپ انکشاف گیلپ پاکستان کی جانب سے جاری کردہ حالیہ سروے کی رپورٹ میں سامنے آیا ہے۔گیلپ پاکستان کے مطابق پاکستان کے 76 فیصد افراد نے لاک ڈاؤن کے دوران کسی بھی شادی کی تقریب میں شرکت نہیں کی۔

واضح رہے کہ ملک میں جاری لاک ڈاؤن کے باعث نہ صرف شادی ہالوں بلکہ تقریبات پر بھی پابندی تھی۔اس دوران کچھ لوگوں نے صرف گھر ہی میں اپنے خاندان کی موجودگی میں بھی شادی کی تقریب سادگی کے ساتھ مکمل کی۔تاہم گیلپ کے مطابق 24 فیصد افراد لاک ڈاؤن کے دوران شادیوں میں بھی شریک ہوئے ہیں۔سب سے زیادہ شرکت کا رجحان 39 فیصد خیبرپختونخوا میں رہا۔شرکت کرنے والوں میں سے 71 فیصد نے کہا کہ تقریب میں کسی ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔