”پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کا سہرا اس شخصیت کے سر پر جاتا ہے “ برطانوی تھنک ٹینک نے بڑا اعلان کر دیا

”پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کا سہرا اس شخصیت کے سر پر ...
”پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کا سہرا اس شخصیت کے سر پر جاتا ہے “ برطانوی تھنک ٹینک نے بڑا اعلان کر دیا

  

لندن (ویب ڈیسک) دنیا کے قدیم ترین دفاعی تھنک ٹینک رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹی ٹیوٹ (آر یو ایس آئی) نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ تنازع کو ٹھنڈا کرنے کا کریڈٹ جنرل قمر جاوید باجوہ کو دیا ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق تجزیے میں کہا گیا ہے کہ جنرل باجوہ کے گزشتہ ہفتے دورہ سعودی عرب میں سعودی حکام کو یقین دہانی کرائی گئی کہ دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعلقات قائم رہیں گے۔ جنرل باجوہ اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے تعلقات کو حقیقت پسندانہ بنایا ہے جس میں دونوں ملک تاریخ اور نعروں سے آگے بڑھ کر ایک دوسرے کا ساتھ دے رہے ہیں۔

تجزیے میں کہا گیا ہے کہ جنرل باجوہ نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو ذاتیات اور ون مین شو سے ہٹا دیا ہے جبکہ شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی ایسا ہی کیا ہے۔ جس کی وجہ سے پاکستان میں سعودی ادارے کے ماتحت پہلی نجی سرمایہ کاری کی بنیاد رکھی گئی ہے۔ اگر اس تناظر میں دیکھا جائے تو ایک ارب ڈالرز کی واپسی ، پاکستان میں 20? ارب ڈالرز کی نجی سعودی سرمایہ کاری کے مقابلے میں معمولی معلوم ہوتی ہے۔

مزید :

برطانیہ -