گوجرانوالہ الیکٹرک سپلائی کمپنی نے سالانہ ٹیرف میں ایک روپے 15 پیسے اضافہ کی درخواست کردی

گوجرانوالہ الیکٹرک سپلائی کمپنی نے سالانہ ٹیرف میں ایک روپے 15 پیسے اضافہ کی ...
گوجرانوالہ الیکٹرک سپلائی کمپنی نے سالانہ ٹیرف میں ایک روپے 15 پیسے اضافہ کی درخواست کردی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)گوجرانوالہ الیکٹرک سپلائی کمپنی نے سالانہ ٹیرف میں ایک روپے 15 پیسے اضافہ کی درخواست کردی،گیپکو نے 2018-19 کیلئے سالانہ ٹیرف میں اضافے کیلئے درخواست نیپرا میں جمع کرادی۔

نیپراگیپکو کی درخواست پر 9 ستمبر کو سماعت کرے گا،گیپکو کا2017-18 کیلئے اوسط سالانہ ٹیرف 14 روپے 27 پیسے مقرر تھا،گیپکو درخواست میں کہاگیا ہے کہ 2018-19 کیلئے سالانہ اوسط ٹیرف15 روپے 42 پیسے مقرر کیا جائے ۔سالانہ ٹیرف میں اضافے گیپکو صارفین پر 154 ارب کااضافی بوجھ پڑے گا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -