سپریم کورٹ ،قتل کے ملزموں کی ضمانتوں سے متعلق درخواستیں واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے قتل کے ملزموں کی ضمانت بعدازگرفتاری اورضمانت منسوخی درخواستیں واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردیں اورٹرائل کورٹ کو کیس کاجلد فیصلہ کرنے کاحکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں قتل کے ملزموں کی ضمانتوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ،جسٹس قاضی امین نے کہا پولیس گرفتاری کے بعد گولیوں کے خول برآمد کئے گئے،وکیل نے کہاکہ دونوں ملزموں کو شک کی بنیاد پر گرفتار کیاگیا،موقع پر موجودگواہ نے ملزموں کا نام تک نہیں بتایا۔عدالت نے کہاکہ ہم نے حال ہی میں گواہ کارات 11 بجے کابیان تسلیم کرتے ہوئے ملزم کی ضمانت منسوخ کی ۔
جسٹس قاضی امین نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاجان صاحب!ہم آپ کی عزت کرتے ہیں آپ کو سن کر اچھا لگا،شواہد کے مطابق دونوں کو ضمانتیں نہیں ملنی چاہئیں،آج کل ہر کیس کومزید ٹرائل کیلئے آگے بھیج دیا جاتا ہے ۔
سپریم کورٹ نے قتل کے ملزموں کی ضمانت بعدازگرفتاری اورضمانت منسوخی درخواستیں واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردیں اورٹرائل کورٹ کو کیس کاجلد فیصلہ کرنے کاحکم دیدیا۔