اب بھی کہتا ہوں اپوزیشن جماعتیں اکٹھی نہیں ہوسکتیں ،گورنر پنجاب چودھری سرور

اب بھی کہتا ہوں اپوزیشن جماعتیں اکٹھی نہیں ہوسکتیں ،گورنر پنجاب چودھری سرور
اب بھی کہتا ہوں اپوزیشن جماعتیں اکٹھی نہیں ہوسکتیں ،گورنر پنجاب چودھری سرور

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہاہے کہ اب بھی کہتا ہوں اپوزیشن جماعتیں اکٹھی نہیں ہوسکتیں ،اپوزیشن جماعتوں کے پاس کوئی نظریہ اور سوچ نہیں ، اپوزیشن جماعتوں میں بھی کوئی مفاہمت کاحامی اور کوئی مخالف ہے ۔

جناح ہسپتال لاہورمیں شیلٹر ہوم کاافتتاح کرنے کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب چودھری سرور نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطا بق پناہ گاہیں بنارہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ اب بھی کہتا ہوں اپوزیشن جماعتیں اکٹھی نہیں ہوسکتیں ،اپوزیشن جماعتوں کے پاس کوئی نظریہ اور سوچ نہیں ، اپوزیشن جماعتوں میں بھی کوئی مفاہمت کاحامی اور کوئی مخالف ہے ۔

چودھری سرور نے کہاکہ اپوزیشن کے لوگ بس ملاقاتیں کرتے ہیں ان کے پاس قومی ایجنڈا نہیں ،ن لیگ اور پیپلزپارٹی 5 سال مکمل کرچکیں ہم بھی کریں گے ۔

انہوں نے کہاکہ ایف اے ٹی ایف ہمارے لئے سب سے بڑاچیلنج تھا،ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر اپوزیشن کا رویہ درست نہیں ،اپوزیشن جماعتوں کو قومی مفادات کو ترجیح دینا چاہئے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -