نوازشریف کو میڈیکل گراﺅنڈ پر جانے دیا لیکن اب وہ باہر گراﺅنڈز کے چکر لگا رہے ہیں ، سینیٹر فیصل جاوید
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہاہے کہ نوازشریف کو میڈیکل گراﺅنڈ پر جانے دیا لیکن اب وہ باہر گراﺅنڈز کے چکر لگا رہے ہیں ،نوازشریف اپنی پلیٹوں کے چکر میں کبھی نہاری اورکبھی پایوں کی پلیٹ کے گرد گھومتے ہیں ۔
سینیٹر فیصل جاوید نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ نوازشریف اپنے جہاز کے ٹیک آف ہونے سے پہلے ہی ٹھیک ہو چکے ہیں،نوازشریف کو واپس لانے کیلئے حکومت اقدامات کررہی ہے،یہ تھوڑی دیر کرپشن کرنے پاکستان آتے ہیں اورزیادہ عرصہ باہر رہتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ نوازشریف کے بھائی نے واپسی کی گارنٹی دی وہ بھی توہین عدالت کے مرتکب ہوئے،کیا نوازشریف الگ سیارے کے ہیں ؟۔