سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سوات اور اس کے گرد و نواح میں5 اعشاریہ 1 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، زلزلے کی گہرائی 120 کلو میٹر جبکہ مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات اور اس کے گرد و نواح میں 5 اعشاریہ 1 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی 120 کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ خوش قسمتی سے تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -