شراب لائسنس کیس ، نیب کا جواب نہ جمع کروانے پر عثمان بزدار کو یاددہانی کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ 

شراب لائسنس کیس ، نیب کا جواب نہ جمع کروانے پر عثمان بزدار کو یاددہانی کا ...
شراب لائسنس کیس ، نیب کا جواب نہ جمع کروانے پر عثمان بزدار کو یاددہانی کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )نیب نے شراب لائسنس کیس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جانب سے سوالنامے کا جواب جمع نہ کروائے جانے پر یاد دہانی کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے 18 اگست گزر جانے کے باوجود شراب لائسنس کیس میں سوالنامے کا جواب جمع نہیں کروایا گیاہے جس پر اب نیب کی جانب سے یاددہانی کا نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔

یاد رہے کہ نیب نے عثمان بزدار کو 25 سوالات پر مشتمل سوالنامہ دیا تھا ، نیب نے جائیدادوں سے متعلق 12 صفحات پر مشتمل پرفارمہ دیا تھا ، وزیراعلیٰ پنجاب نے جائیدادوں سے متعلق بھی جواب نہیں کروایا ہے ۔

مزید :

قومی -