اقدام قتل کے الزام میں ملوث فرسٹ کلاس پاکستانی کرکٹر کو جیل بھیج دیا گیا، یہ کون ہے اور کس ٹیم کی نمائندگی کرتا رہا؟ حیران کن خبر آ گئی

اقدام قتل کے الزام میں ملوث فرسٹ کلاس پاکستانی کرکٹر کو جیل بھیج دیا گیا، یہ ...
اقدام قتل کے الزام میں ملوث فرسٹ کلاس پاکستانی کرکٹر کو جیل بھیج دیا گیا، یہ کون ہے اور کس ٹیم کی نمائندگی کرتا رہا؟ حیران کن خبر آ گئی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اقدام قتل کے الزام میں ملوث فرسٹ کلاس کرکٹر محمد وقاص اور ان کے بھائی محمد فیصل کی ضمانت منسوخ کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق فرسٹ کلاس کرکٹر محمد وقاص اور ان کے بھائی محمد فیصل کو اقدام قتل کے الزام میں ملوث پائے جانے پر ان کی ضمانت منسوخ کر کے جیل بھیج دیا گیا۔ 45 فرسٹ کلاس میچز کھیلنے والے کراچی بلوز کے بیٹسمین 29 سالہ محمد وقاص 15 قومی ٹی 20میچز میں بھی شرکت کر چکے ہیں، وہ ایچ بی ایل کرکٹ ٹیم کا بھی حصہ رہے۔ کورنگی کے علاقے عوامی پولیس سٹیشن میں درج کی جانے والی ایف آئی آر میں ملزمان کی بہن کے جیٹھ محمد فرخ اقبال نے گھریلو تنازع پر مار پیٹ، زدوکوب اور ہوائی فائرنگ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

دوسری جانب کرکٹرمحمد وقاص کے بہنوئی عبدالباسط کا کہنا ہے کہ ان کے بڑے بھائی نے رنجش کی وجہ سے بے بنیاد اور حقائق کے برخلاف دوسری ایف آئی آر درج کرائی ہے جس میں اضافی طور پر دفعہ 337 کے ساتھ ناقابل ضمانت دفعہ 506B بھی درج کرائی گئی ہے،مقدمہ کی آئندہ سماعت 3 ستمبر کو ہوگی۔

مزید :

کھیل -