55 بچوں کے باپ کو اس کی سیاستدان بیوی نے 10 بچوں کے ساتھ مل کر مار ڈالا

55 بچوں کے باپ کو اس کی سیاستدان بیوی نے 10 بچوں کے ساتھ مل کر مار ڈالا
55 بچوں کے باپ کو اس کی سیاستدان بیوی نے 10 بچوں کے ساتھ مل کر مار ڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برازیلیا(مانیٹرنگ ڈیسک) برازیل میں ایک خاتون سیاستدان اور رکن پارلیمنٹ نے اپنے بچوں کو حکم دے کر اپنے ہی شوہر کو قتل کروا ڈالا۔ میل آن لائن کے مطابق اس خاتون کا نام فلورڈیلس ڈی سوزا ہے جو ریو ڈی جنیرو کی رہائشی ہے۔ فلورڈیلس اور اس کے شوہر کے 50کے قریب بچے ہیں جن میں سے بیشتر انہوں نے گود لے رکھے ہیں۔ ریوڈی جنیرو سٹیٹ پولیس کے مطابق فلورڈیلس اپنے بعض بچوں کے ساتھ ترجیحی سلوک کرنا چاہتی تھی تاہم اس کے شوہر پادری اینڈرسن ڈوکارمو نے اسے اس کام سے منع کر دیا اور تمام بچوں کے ساتھ یکساں سلوک کرنے کو کہہ دیا۔
اینڈرسن کے اس اقدام پر فلورڈیلس نے اسے قتل کروانے کا فیصلہ کر لیا اور اپنے ہی کچھ بچوں اورکچھ بیرونی لوگوں کو حکم دے دیا کہ وہ اینڈرسن کو قتل کر دیں۔ 2019ءمیں ان لوگوں نے اینڈرسن کو گھر میں ہی گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔ پولیس نے فلورڈیلس اور اس کے 6بچوں سمیت 11لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ فلورڈیلس کے کم از کم 10بچے قتل کی اس واردات میں ملوث ہیں جنہوں نے ماں کے حکم پر اپنے باپ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ تاحال اس کیس سے متعلق کوئی گرفتاری نہیں کی گئی تاہم اب پولیس نے 9لوگوں کے وارنٹ گرفتاری اور ریوڈی جنیرو سمیت 3شہروں میں 14گھروں کے سرچ وارنٹ حاصل کر لیے ہیں۔ یہ انکشاف سامنے آنے پر فلورڈیلس کی کانگریس کی رکنیت ختم کرنے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔ تاحال فلورڈیلس کی طرف سے اس معاملے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -