شہری ہنڈائی موٹرز کے خلاف عدالت چلا گیا، نئی گاڑی متعارف کرواتے ہی کمپنی مشکل میں پھنس گئی

شہری ہنڈائی موٹرز کے خلاف عدالت چلا گیا، نئی گاڑی متعارف کرواتے ہی کمپنی ...
شہری ہنڈائی موٹرز کے خلاف عدالت چلا گیا، نئی گاڑی متعارف کرواتے ہی کمپنی مشکل میں پھنس گئی

  

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)ہنڈائی نشاط موٹرز نئی گاڑی متعارف کرواتے ہی مشکل میں پھنس گئی۔ ایک شہری کمپنی کے خلاف عدالت پہنچ گیا۔ ویب سائٹ پروپاکستانی کے مطابق اس شہری کا تعلق راولپنڈی سے ہے جس نے پشاور روڈ راولپنڈی پر واقع ایک ہنڈائی شوروم پر گاڑی کی بکنگ کروا ئی لیکن بعد میں گاڑی نہ ملنے پر اسے قانونی چارہ جوئی کے لیے عدالت سے رجوع کرنا پڑ گیا۔

ویب سائٹ پروپاکستانی کے مطابق اس آدمی نے پلاٹ فروخت کرکے 15لاکھ روپے پیشگی ادائیگی کے طور پر ڈیلرشپ کو ادا کیے۔ ڈیلرشپ کی طرف سے اسے بتایا گیا کہ 6سے 8ہفتوں میں اسے گاڑی دے دی جائے گی تاہم 2ہفتے بعد ڈیلرشپ کی طرف سے شہری کو کال کرکے بتایا گیا کہ اسے گاڑی ڈلیور نہیں کی جا سکے گی چنانچہ وہ آ کر بینک ڈرافٹ کے ذریعے کی گئی رقم واپس حاصل کر لے۔ شہری چونکہ اس ادائیگی کے لیے پلاٹ فروخت کر چکا تھا لہٰذا اپنا نقصان ہونے پر اس نے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے ڈیلرشپ کے مالک سید فرخ حسین شاہ کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے۔ 

اس واقعے کے بعد ہنڈائی نشاط موٹرز کی طرف سے مجاز ڈیلرز کی ایک فہرست جاری کر دی گئی ہے جن میں ہنڈائی لاہور، ہنڈائی سنٹرل لاہور، ہنڈائی ایئرپورٹ لاہور، ہنڈائی سٹی سٹور لاہور، ہنڈائی ساﺅتھ کراچی، ہنڈائی سٹی سٹور کراچی، ہنڈائی اسلام آباد، ہنڈائی ڈی گراﺅنڈ فیصل آباد، ہنڈائی اویسس ملتان اور ہنڈائی کے پی کے پشاور شامل ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ان کے علاوہ کسی بھی ڈیلر شپ کے ذریعے کیے گئے لین دین کی ذمہ دار کمپنی نہیں ہے کیونکہ ان کے علاوہ ان کی کوئی مجاز ڈیلر شپ نہیں ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -