گزشتہ برس نیوزی لینڈ مسجد پر حملہ کرنے والے کا دراصل وہاں کیا کام کرنے کا منصوبہ تھا؟ انتہائی خطرناک تفصیلات سامنے آگئیں

گزشتہ برس نیوزی لینڈ مسجد پر حملہ کرنے والے کا دراصل وہاں کیا کام کرنے کا ...
گزشتہ برس نیوزی لینڈ مسجد پر حملہ کرنے والے کا دراصل وہاں کیا کام کرنے کا منصوبہ تھا؟ انتہائی خطرناک تفصیلات سامنے آگئیں

  

ولنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں ایک سفید فام دہشت گرد نے دو مساجد میں فائرنگ کرکے 51نمازیوں کو شہید کر دیا تھا۔ اب عدالت میں اس دہشت گرد کی ایک اور مذموم منصوبہ بندی کا انکشاف سامنے آ گیا ہے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق پراسیکیوٹرز نے عدالت میں گزشتہ روز بتایا ہے کہ ملزم کی منصوبہ بندی یہ تھی کہ وہ نمازیوں کو شہید کرنے کے بعد مساجد کو آگ لگا کر شہید کرنا چاہتا تھا۔ 

رپورٹ کے مطابق اس سفید فام دہشت گرد کے خلاف سزا سنانے کے لیے 4روزہ سماعت کا آغاز ہو چکا ہے اور نیوزی لینڈ کی تاریخ میں پہلی بار کسی کو دہشت گردی کی دفعات کے تحت سزا ہونے جا رہی ہے۔ ممکنہ طور پر اس سفید فام دہشت گرد کو پیرول کے امکان کے بغیر عمر قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔ چنانچہ اس سزا کے ساتھ یہ بدبخت نیوزی لینڈ کی تاریخ کا پہلا مجرم ہو گا جسے یہ سزا سنائی جائے گی۔ 

مزید :

بین الاقوامی -