پاکستان میں ویڈیو گیمز پر پابندیاں اور بھارتی حکومت نے ان کے ذریعے نوجوانوں کو روزگار دینے کا منصوبہ بنا لیا

پاکستان میں ویڈیو گیمز پر پابندیاں اور بھارتی حکومت نے ان کے ذریعے نوجوانوں ...
پاکستان میں ویڈیو گیمز پر پابندیاں اور بھارتی حکومت نے ان کے ذریعے نوجوانوں کو روزگار دینے کا منصوبہ بنا لیا

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں ویڈیو گیمز پر پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں اور بھارتی حکومت نے انہی ویڈیو گیمز کے ذریعے ملک کے نوجوانوں کو روزگار دینے کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق بھارتی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ مستقبل قریب میں طالب علموں کو آن لائن گیمنگ میں نوکریاں دینے جا رہی ہے جس سے وہ اچھی خاصی آمدنی کما سکیں گے۔ وزارت تعلیم نے اس حوالے سے کام شروع بھی کر دیا ہے اور جلد وزارت کی طرف سے قومی سطح پر آن لائن گیمز پر ہیکاتھن کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے جس میں آن لائن گیمز کھیلنے والے طالب علم اپنا ٹیلنٹ دکھا سکیں گے۔

بھارتی وزیرتعلیم رامیش پوکھریال نشنک کا کہنا ہے کہ وزارت تعلیم آن لائن گیمنگ کے ساتھ ساتھ کھلونا سازی کی صنعت کے حوالے سے بھی طالب علموں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ا س ہیکاتھن میں طالب علموں کے بنائے ہوئے کھلونے بھی نمائش کے لیے پیش کیے جائیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ وزارت کی طرف سے طالب علموں کے لیے اس شعبے میںعالمی معیار کی خصوصی تربیت دینے کا انتظام بھی کیا کیا ہے۔ ماہرین خواہش مند طالب علموں کو کھلونے اور کٹھ پتلیاں بنانا سکھائیں گے ۔ اس تربیت کے ذریعے ہم طالب علموں کو ایسے کھلونے بنانا سکھائیں گے جو بھارتی روایات و اقدار کی عکاس ہوں گے۔ 

مزید :

بین الاقوامی -