بھارت میں 10 روز میں پٹرول کی قیمت میں 9 مرتبہ اضافہ، اب وہاں فی لیٹر پٹرول کتنے کا ملتا ہے؟ جان کر پاکستانیوں کو یقین نہ آئے

بھارت میں 10 روز میں پٹرول کی قیمت میں 9 مرتبہ اضافہ، اب وہاں فی لیٹر پٹرول ...
بھارت میں 10 روز میں پٹرول کی قیمت میں 9 مرتبہ اضافہ، اب وہاں فی لیٹر پٹرول کتنے کا ملتا ہے؟ جان کر پاکستانیوں کو یقین نہ آئے

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں گزشتہ 10دن میں پٹرول کی قیمتوں میں 9بار اضافہ ہو چکا ہے اور کورونا وائرس کے غلغلے میں عوام نے اس بات کا نوٹس ہی نہیں لیا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق انڈین آئل کارپوریشن کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گزشتہ روز پٹرول کی قیمت میں 9سے 11پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جو صبح 6بجے سے نئی دہلی، ممبئی، کلکتہ اور چنئی میں لاگو ہو جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق پٹرول کی قیمتوں میں یہ مسلسل اضافہ صرف بڑے شہروں ہی میں کیا جا رہا ہے۔ اس مسلسل 9بار کے اضافے کے بعد نئی دہلی میں پٹرول کی قیمت 81روپے 73پیسے، ممبئی میں 88روپے 39پیسے، کلکتہ میں 83روپے 24پیسے اور چنئی میں 84روپے 73پیسے ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ بھارت میں زیادہ تر فیول آﺅٹ لیٹس کی مالک انڈین آئل کارپوریشن، بھارت پٹرولیم کارپوریشن اور ہندوستان پٹرولیم کارپوریشن ہیں۔ یہ کمپنیاں روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں پر نظرثانی کرتی ہیں اور نئی قیمتوں کا اطلاق صبح 6بجے سے ہوتا ہے۔ 

مزید :

بین الاقوامی -