شادی کی انگوٹھی کی وجہ سے آدمی اپنی انگلی سے محروم ہوگیا

شادی کی انگوٹھی کی وجہ سے آدمی اپنی انگلی سے محروم ہوگیا
شادی کی انگوٹھی کی وجہ سے آدمی اپنی انگلی سے محروم ہوگیا

  

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا میں ایک آدمی کی شادی کی انگوٹھی نے اس کی انگلی ہی ہاتھ سے جدا کر ڈالی۔ میل آن لائن کے مطابق اس آدمی کا نام ڈین آﺅٹ لا بتایا گیا ہے جو اپنی گاڑی سے ایک ہتھ گاڑی اتار رہا تھا کہ اس کا پاﺅں پھسل گیا۔ پھلستے ہی اس کی انگوٹھی گاڑی کی سطح کے ساتھ اٹک گئی اور جب دباﺅ پڑا تو اس کی انگلی ہاتھ سے کٹ کر الگ ہو گئی اور گاڑی کی بیک میں جا گری۔ 

ڈین نامی یہ شخص درد سے بلبلا اٹھا اور اس کی چیخ کی آواز سن کر اس کی بیوی دوڑی چلی آئی اور اسے ہسپتال منتقل کیا۔ رپورٹ کے مطابق ڈین اس وقت نیوساﺅتھ ویلز سنٹرل کوسٹ کے نارتھ شور ہسپتال میں زیرعلاج ہے جہاں ڈاکٹروں نے انگلی واپس اس کے ہاتھ کے ساتھ جوڑ دی ہے اور وہ حرکت بھی کر رہی ہے تاہم ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ڈین کو مزید کچھ دن ہسپتال میں ہی رکنا پڑے گا۔ ڈین کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ”جب میں پہنچی تو ڈین خون میں لت پت تھا اور اس کی انگوٹھی والی انگلی کٹ چکی تھی۔ ایمبولینس کو کال کرنے کے بعد مجھے اس کی انگلی گاڑی کے اندر تلاش کرنی پڑی۔ اس ہولناک واقعے کے بعد میں لوگوں کو نصیحت کروں گی کہ اگر آپ نے انگوٹھی پہن رکھی ہے تو اسے اتار دیں۔ خاص طور پر جب کوئی کام کرنے لگیں تو کبھی بھی انگوٹھی مت پہنیں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -