جہانگیر ترین کو بڑا جھٹکا ،ایف آئی اے نےایسا کام شروع کردیاکہ اپوزیشن کے بھی ہوش اڑ جائیں گے

جہانگیر ترین کو بڑا جھٹکا ،ایف آئی اے نےایسا کام شروع کردیاکہ اپوزیشن کے بھی ...
جہانگیر ترین کو بڑا جھٹکا ،ایف آئی اے نےایسا کام شروع کردیاکہ اپوزیشن کے بھی ہوش اڑ جائیں گے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایف آئی اے نےجہانگیر ترین کی کمپنی جے ڈبلیو ڈی کیخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کاآغازکردیاہےاور  ملک بھر سےجےڈبلیو ڈی کی تفصیلات مانگ لیں ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے جہانگیر ترین کی کمپنی جے ڈبلیو ڈی کیخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کاآغاز کرتے ہوئے ملک بھر سے جے ڈبلیو ڈی کی تفصیلات مانگ لیں۔ اس حوالے سے ایف آئی اے کی سی آئی ٹی کی جانب سے ڈپٹی کمشنرز کو خط لکھا، خط ملتان،لاہور، کراچی، اسلام آباد اور رحیم یار خان کے ڈپٹی کمشنرز کو لکھا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر کا کہناہےکہ جہانگیرترین کےخاندان سمیت 22 افراد اور کمپنیوں کاڈیٹا مانگا گیا ہے۔ایف آئی اے نےایل ڈی اےاور سی ڈی اے سربراہان سے بھی تفصیلات طلب کرلیں ہیں جبکہ جے آئی ٹی نے جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کا بھی ریکارڈ مانگ لیاہے۔ خط کے ذریعے منقولہ،غیر منقولہ جائیداد،بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات جبکہ  ایس ای سی پی سے جہانگیر ترین کے نام پر دیگر کمپنیوں کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔ دوسری جانب ایف آئی اے نے سابق گورنر پنجاب  سید احمد محمود  کے خلاف بھی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

مزید :

قومی -