بیت اللہ اور روضہ رسولﷺ کی زیارت کے خواہشمندوں کے لئے بڑی خوشخبری،سعودی حکومت نے بڑا اعلان  کردیا 

بیت اللہ اور روضہ رسولﷺ کی زیارت کے خواہشمندوں کے لئے بڑی خوشخبری،سعودی ...
بیت اللہ اور روضہ رسولﷺ کی زیارت کے خواہشمندوں کے لئے بڑی خوشخبری،سعودی حکومت نے بڑا اعلان  کردیا 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا ہے کہ ضابطہ اخلاق اور ایس اوپیز تیاری کے بعد عنقریب عمرہ کا آغاز ہوگا، خادم حرمین شریفین اورسعودی ولی عہد پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی سعودی سفیر نواف المالکی سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں عمرہ پالیسی سے متعلق امور زیر بحث آئے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پیر نور الحق قادری نے کہا کہ پاک سعودی تعلقات مذہبی رشتوں میں جڑے ہیں اور پاکستانی عوام خادم حرمین شریفین کی جلدصحتیابی کیلئے دعاگو ہیں۔ وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کےدل حرمین شریفین کی محبت میں دھڑکتے ہیں،کورونا میں محفوظ حج کرانے پرخادم حرمین شریفین مبارکباد کے مستحق ہیں، آنے والے وقتوں میں پاک سعودی تعلقات مزیدمضبوط ہوں گے۔ سعودی سفیر نواف المالکی کا کہنا تھا کہ خادم حرمین شریفین،سعودی ولی عہد پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں، سعودی ولی عہد خود کو سعودی عرب میں پاکستان کا سفیر سمجھتے ہیں۔سعودی سفیر نواف المالکی نے کہا کہ ضابطہ اخلاق،ایس اوپیز کی تیاری کے بعد عنقریب عمرہ کا آغاز ہوگا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -