کراچی میں بارشیں،مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

  کراچی میں بارشیں،مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
  کراچی میں بارشیں،مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نےکہاہے کہ کراچی میں بارش کی وجہ سے اگست میں برآمدات متاثر ہوسکتی ہیں، ایکسپورٹرزدرپیش مشکلات پروزارت تجارت کوآگاہ کرسکتےہیں۔

تفصیلات کےمطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پراپنےٹویٹ میںمشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے  کہا کہ کراچی میں بارش کی وجہ سے ایکسپورٹ کنسائنمنٹس میں تاخیر کا سامنا ہے، کراچی میں بارشوں سے اگست میں برآمدات متاثر ہوسکتی ہیں۔ مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ ایکسپورٹرز درپیش مشکلات پر وزارت تجارت کو آگاہ کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ شہر قائد سمیت سندھ بھر میں ہونے والی طوفانی بارشوں نے پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے ،کراچی میں بارشوں سے سڑکوں پر کئی فٹ پانی جمع ہو چکا ہے جبکہ سندھ حکومتوں نے سیلابی خطرے کے پیش نظر صوبے میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

مزید :

بزنس -علاقائی -اسلام آباد -