بھارت میں دہشتگردی، انتہا پسندی، جرائم میں اضافہ، امریکہ نے مودی سرکار کو بڑا جھٹکا دے دیا

بھارت میں دہشتگردی، انتہا پسندی، جرائم میں اضافہ، امریکہ نے مودی سرکار کو ...
بھارت میں دہشتگردی، انتہا پسندی، جرائم میں اضافہ، امریکہ نے مودی سرکار کو بڑا جھٹکا دے دیا

  

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ نے اپنے شہریوں کے بھارت کا سفر کرنے کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کردی اور مشورہ دیا ہے کہ وہ بھارت کا سفر نہ کریں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں بھارت کو کیٹگری 4 میں رکھا گیا ہے جو سفر کے حوالے سے بدترین درجہ بندی ہے۔ یہ درجہ بندی دہشتگردی، خانہ جنگی ، منظم جرائم اور وبا جیسی وجوہات کی بنا پر دی جاتی ہے۔ 

امریکہ نے اسی کیٹگری میں شام، ایران، عراق اور یمن جیسے ملکوں کو رکھا ہوا ہے۔ امریکی ایجنسیوں نے رپورٹ دی ہے کہ بھارت میں منظم جرائم اور دہشتگردی میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو وہاں کا سفر کرنے سے منع کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارت میں خواتین کے خلاف جرائم میں اضافہ ہوا ہے اور انتہا پسندی بھی بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے بھارت ایک غیر محفوظ ملک بن چکا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -