5 مسلح ملزمان نے 2 چچا زاد بہنوں کو اغوا کرلیا پھر انہیں ایک مکان میں لے گئے اور ۔۔۔  انتہائی شرمناک تفصیلات سامنے آگئیں

5 مسلح ملزمان نے 2 چچا زاد بہنوں کو اغوا کرلیا پھر انہیں ایک مکان میں لے گئے ...
5 مسلح ملزمان نے 2 چچا زاد بہنوں کو اغوا کرلیا پھر انہیں ایک مکان میں لے گئے اور ۔۔۔  انتہائی شرمناک تفصیلات سامنے آگئیں

  

جے پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست راجستھان میں 2 چچا زاد بہنوں کو 5 ملزمان نے اغوا کرلیا جس کے بعد 2 روز تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راجستھان کے ضلع کرولی میں 2 چچا زاد بہنیں کمرے میں سورہی تھیں جبکہ گھر والے چھت پر سوئے ہوئے تھے۔ اسی دوران 5 مسلح ملزمان گھر آئے اور دروازے پر دستک دی ۔ اس دوران ایک لڑکی نے اٹھ کر دروازہ کھولا تو ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر اسے اغوا کرنے کی کوشش کی ، اسی دوران دوسری لڑکی بھی جاگ گئی تو ملزمان اسے بھی اغوا کرکے لے گئے۔

پولیس کے مطابق پانچوں ملزمان نے دونوں چچا زاد بہنوں کو اغوا کے بعد ایک مکان میں محبوس کیے رکھا جہاں 2 روز تک دونوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔ 2 روز بعد لڑکیاں کسی طرح وہاں سے جان بچا کر بھاگیں اور گھر پہنچ کر ساری کہانی سنائی۔ پولیس نے اہلخانہ کی شکایت پر مقدمہ درج کرکے لڑکیوں کا میڈیکل کرالیا ہے تاہم ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -