”نواز شریف خود واپس آجائیں ورنہ “ڈاکٹر یاسمین راشد نے حکومت کے ارادے ظاہر کردئیے

”نواز شریف خود واپس آجائیں ورنہ “ڈاکٹر یاسمین راشد نے حکومت کے ارادے ظاہر ...
”نواز شریف خود واپس آجائیں ورنہ “ڈاکٹر یاسمین راشد نے حکومت کے ارادے ظاہر کردئیے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہاہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف مفرور ہیں، اب ان کی ضمانت نہیں ہو سکتی، وہ خود واپس آجائیں ورنہ انہیں واپس لایا جائے گا۔

نجی نیوز چینل جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت پنجاب کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو انسانی ہمدردی کے باعث علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی تھی اور ان کے بھائی شہباز شریف نے ان کی ضمانت دی تھی، اس لیے اگر نواز شریف کا علاج ہوگیا ہے تو انہیں چاہیے کہ وہ واپس آجائیں۔نواز شریف کے واپس نہ آنے کی صورت میں شہباز شریف کے بطور ضامن گرفتاری کے سوال پر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ان کی گرفتاری کا فیصلہ محکمہ داخلہ کو کرنا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -