لیونل میسی نے فٹ بال کلب بارسلونا چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا
لزبن (ڈیلی پاکستان آن لائن) ارجنٹائن کے سٹار فٹ بالر لیونل میسی نے فٹ بال کلب بارسلونا چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے انہوں نے کلب انتظامیہ کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بارسلونا انتظامیہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ارجنٹائن کے فٹ بالر نے باضابطہ طور پر کلب چھوڑنے کے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔ میسی کے کلب چھوڑنے کی وجوہات سامنے نہیں آ سکی ہیں تاہم کہا جا رہا ہے کہ میسی نے چیمپینز لیگ کے کوارٹر فائنل میں بدترین شکست کے بعد کلب چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔
لیونل میسی گزشتہ 20 سال سے بارسلونا کے ساتھ وابستہ ہیں اور وہ کلب کے کپتان بھی ہیں۔ لیونل میسی بارسلونا سے 20 سالہ ناطہ توڑنے کے بعد کہاں جا رہے ہیں اس حوالے سے ابھی تصدیق نہیں ہو سکی ہے تاہم میڈیا پر اس حوالے سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ مانچسٹر یونائیٹڈ لیونل میسی کا نیا کلب ہو سکتا ہے۔