5 افراد نے خاتون کی آبروریزی کردی، متاثرہ اپنے گاؤں پہنچی تو پنچایت نے الٹا اسے  ہی 60 ہزار کا جرمانہ کردیا

5 افراد نے خاتون کی آبروریزی کردی، متاثرہ اپنے گاؤں پہنچی تو پنچایت نے الٹا ...
5 افراد نے خاتون کی آبروریزی کردی، متاثرہ اپنے گاؤں پہنچی تو پنچایت نے الٹا اسے  ہی 60 ہزار کا جرمانہ کردیا

  

کولکتہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست مغربی بنگال میں اجتماعی آبرو ریزی کا نشانہ بننے والی خاتون کو پنچایت نے 60 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔

ریاست مغربی بنگال کے ضلع بیربھوم میں ایک بیوہ خاتون اپنے جاننے والے کے ساتھ بائیک پر بازار سے گھر لوٹ رہی تھی۔ راستے میں 5 افراد نے ان کی بائیک روک لی اور دونوں کو اغوا کرکے ایک کمرے میں بند کردیا۔ بعد ازاں پانچوں ملزمان خاتون کو جنگل میں لے گئے اور اس کی اجتماعی آبرو ریزی کردی۔

بعد ازاں جب بیوہ خاتون اپنے گاؤں پہنچی تو وہاں پنچایت نے اسی پر 60 ہزار روپے کا جرمانہ کردیا۔ پنچایت نے الزام لگایا کہ وہ ایک غیر مرد کے ساتھ بائیک پر گھوم رہی تھی۔

پولیس نے معاملہ سامنے آنے کے بعد پانچوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایس پی پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ غیر مرد کے ساتھ گھومنے پر ہی سزا کے طور پر خاتون کی آبرو ریزی کی گئی یا وجہ کچھ اور ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -