حکومت نے ہاکی کے کھیل کی بہتری کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا

حکومت نے ہاکی کے کھیل کی بہتری کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا
حکومت نے ہاکی کے کھیل کی بہتری کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت پاکستان نے ہاکی کے کھیل کی بہتری کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کا آئین تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اب قومی کھیل ہاکی کو بحال کر کے ماضی کا عروج واپس لایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق آج وزیر اعظم عمران خان سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اور سیکریٹری نے خصوصی ملاقات کی، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ایچ ایف کا آئین تبدیل کیا جائے گا۔ ملاقات میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کا آئین پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرز پر بنایا جائے گا، قبل ازیں، سیکرٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ نے وزیر اعظم کو فیڈریشن کے امور پر بریفنگ دی جس پر عمران خان نے مکمل اظہار اطمینان کیا۔
وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ فیڈریشن کا انتظامی ڈھانچہ فوری طور پر پی سی بی کی طرز پر بنایا جائے اور پی ایچ ایف حکام پی ایس ایل طرز کی ہاکی لیگ بھی کرائے۔ وزیر اعظم نے چاروں صوبوں میں ایلیٹ ہاکی اکیڈیمز قائم کرنے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ صوبائی حکومتیں پی ایچ ایف کے ساتھ مل کر اکیڈیمز کا قیام عمل میں لائیں، ہم ہاکی کے کھیل کی بہتری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

مزید :

کھیل -