دوسری شادی کی مخالفت کرنے والی بیٹی کو ماں نے ایسی سزا دے دی کہ روح کانپ اٹھے

دوسری شادی کی مخالفت کرنے والی بیٹی کو ماں نے ایسی سزا دے دی کہ روح کانپ اٹھے
دوسری شادی کی مخالفت کرنے والی بیٹی کو ماں نے ایسی سزا دے دی کہ روح کانپ اٹھے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پٹنہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست بہار میں دوسری شادی کی مخالفت کرنے پر ماں نے اپنی بیٹی کو قتل کرکے لاش نہر میں پھنکوادی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نوادہ کے علاقے میں نہر سے ایک لڑکی کی 10 اگست کو لاش ملی تھی۔ پولیس نے تحقیقات شروع کیں تو مقتولہ کی جیب سے اس کا موبائل فون بھی برآمد ہوگیا جس کے ذریعے پولیس نے سائسنی طریقوں سے تفتیش کو آگے بڑھایا اور اصل قاتلوں کا سراغ لگالیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی ماں نے اپنے پہلے شوہر کے انتقال کے بعد مندر میں خاموشی سے دوسری شادی کرلی تھی۔ مقتولہ کو جب اس بارے میں پتہ چلا تو اس نے اس کی مخالفت کی ، کئی روز تک گھر کا ماحول خراب رہا جس کے بعد ماں اور سوتیلے باپ نے مل کر اسے قتل کردیا جبکہ مقتولہ کے ماموں نے اس کی لاش موٹرسائیکل پر رکھ کر نہر میں پھینکی۔

پولیس کی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا کہ سوتیلے باپ نے لڑکی کے پاؤں دبائے جبکہ ماں نے اس کا گلا دبایا۔ پولیس نے واردات میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل بھی قبضے میں لے لی ہے جبکہ تینوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا گیا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -