انگلینڈ کیخلاف پاکستان کی کارکردگی کیسی رہی؟ شین وارن بھی میدان میں آ گئے

انگلینڈ کیخلاف پاکستان کی کارکردگی کیسی رہی؟ شین وارن بھی میدان میں آ گئے
انگلینڈ کیخلاف پاکستان کی کارکردگی کیسی رہی؟ شین وارن بھی میدان میں آ گئے

  

سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق لیگ سپنر شین وار نے انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کو اچھا قرار دیتے ہوئے روشن مستقبل کی نوید سنائی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے سابق لیگ سپنرشین وارن نے کہا کہ پاکستان کو انگلینڈ میں کھیلتا دیکھ کر بہت خوش ہوئی، مہمان ٹیم کو پہلا ٹیسٹ لازمی جیتنا چاہئے تھا مگر ایسا نہ ہو سکا البتہ مجموعی طور پر اظہر علی کی قیادت میں پاکستان کی شاندار ٹیم نے بہتر کھیل پیش کیا۔ 

انہوں نے پاکستانی باﺅلنگ لائن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان فاسٹ باﺅلرز شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کے ساتھ لیگ سپنر یاسر شاہ نے متاثرکن کارکردگی دکھائی۔ مشکل کنڈیشنز اور انگلینڈ کی مضبوط باو¿لنگ لائن اپ کے سامنے بہتر کھیل پیش کرنے والی پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا مستقبل روشن ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں نگلینڈ کے ہاتھوں 0-1 سے شکست ہوئی، انگلینڈ نے پہلا میچ 3 وکٹوں سے جیتا جبکہ دوسرا میچ بارش کے باعث بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا جبکہ تیسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم خاصی مشکلات سے دوچار تھی اور ایک وقت ایسا بھی آیا کہ اننگز کی شکست نظر آنے لگی، مگر دوسری اننگز میں پاکستانی بلے بازوں کی اچھی کارکردگی اور بارش کی بدولت گرین شرٹس میچ ڈرا کرنے میں کامیاب ہو گئی۔

مزید :

کھیل -