احسن اقبال بیشک عدالت پیشی کی تاریخ بھول جائیں لیکن ۔۔۔جمشیداقبال چیمہ نے ن لیگی رہنما کو حیران کن پیغام دے دیا 

احسن اقبال بیشک عدالت پیشی کی تاریخ بھول جائیں لیکن ۔۔۔جمشیداقبال چیمہ نے ن ...
احسن اقبال بیشک عدالت پیشی کی تاریخ بھول جائیں لیکن ۔۔۔جمشیداقبال چیمہ نے ن لیگی رہنما کو حیران کن پیغام دے دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ احسن اقبال بیشک عدالت میں پیشی کی تاریخ بھول جائیں لیکن قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس کرنا نہ بھولیں، عمران خان نے مفادات کی سیاست کرنا ہوتی تو کرپشن کرنے والوں کو کبھی نہ للکارتے،ہر پاکستانی کو کرپشن کیخلاف جنگ میں اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنا ہوگا،ماضی کے حکمرانوں نے ہمارے بچوں کو دنیا میں آنے سے پہلے ہی مقروض بنا دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق  جمشید اقبال چیمہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی خواہش ہے کہ پاکستان مشکلات سے باہر نہ نکلے اور انہیں دوبارہ پنجے گاڑھنے کا موقع مل جائے لیکن ان کی یہ خواہش اب کبھی پوری نہیں ہوگی،اپوزیشن کی منفی خواہشوں روندی جائیں گی اور پاکستان انشا اللہ آگے بڑھے گا اور دن دوگنی رات چوگنی ترقی بھی کرے گا۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کے حوالے سے مثبت اشارے سامنے آرہے ہیں اور انشا اللہ پانچ سال بعد ہماری معیشت ماضی کے مقابلے میں بہت بہتر ہو گی اور عوام کی زندگیوں میں بھی مثبت تبدیلی نمایاں نظر آئے گی۔