”کراچی اور لاہور میں اس کام سے بھی پیسہ کما یا جا سکتاہے “فواد چوہدری نے پیسے کمانے کا ایسا مشورہ دے دیا کہ آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے 

”کراچی اور لاہور میں اس کام سے بھی پیسہ کما یا جا سکتاہے “فواد چوہدری نے ...
”کراچی اور لاہور میں اس کام سے بھی پیسہ کما یا جا سکتاہے “فواد چوہدری نے پیسے کمانے کا ایسا مشورہ دے دیا کہ آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کراچی اور لاہور میں اتنا کچرا پیدا ہوتا ہے کہ اس سے پیسہ کمایا جاسکتا ہے۔الیکٹرک وہیکلز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمیں دس سال کی پلاننگ کرنی ہے، آج ہم پاکستان میں اپنے ماسک اور سینیٹائزر بنا رہے ہیں اور کورونا سے متعلق چیزیں ہم آج برآمد کررہے ہیں، ہمیں ٹیکنالوجی ایجادات پر بہت نظر رکھنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہم بجلی اور ٹرانسپورٹ کا نظام بہتر چاہتے ہیں، اگرتھوڑی سی بھی عقل ہو تو کوڑا کرکٹ بہت فائدہ دے سکتا ہے، پتہ نہیں صوبائی اور بلدیاتی حکومتیں اس معاملے پر کیوں توجہ نہیں دیتیں ،لگتا ہے وزرائے اعلیٰ اور کاموں میں زیادہ مصروف ہیں۔

مزید :

قومی -