”بابراعظم ’سپر کلاسی‘ نظر آئے“ انگلینڈ کی خاتون کرکٹر بھی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئی

”بابراعظم ’سپر کلاسی‘ نظر آئے“ انگلینڈ کی خاتون کرکٹر بھی تعریف کرنے پر ...
”بابراعظم ’سپر کلاسی‘ نظر آئے“ انگلینڈ کی خاتون کرکٹر بھی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئی

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ کی سابق کرکٹر اور 2009ءویمنز ورلڈکپ کی فاتح ایشا گوہا نے بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں نوجوان بیٹسمین ‘سپر کلاسی’ نظر آئے۔

تفصیلات کے مطابق ایشا گوہا نے ٹیسٹ سیریز پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تیسرے ٹیسٹ میچ میں اظہر علی کی عمدہ بلے بازی اور اس سیریز میں بابراعظم کی کلاس، محمد رضوان کی کیپنگ گلووز اور بیٹ سے شاندار کارکردگی بھی پاکستان کے مثبت پہلو تھے۔ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، یہاں تک کہ پاکستان کی فتح یقینی تھی مگر کرس ووکس اور جوز بٹلر کی شاندار اننگز نے اس میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دوسرے میچ میں بارش اور خراب موسم کے باوجود پاکستان کے باؤلرز نے متاثرکن کھیل پیش کیا، تجربہ کار فاسٹ باؤلر محمد عباس، نوجوان فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اورلیگ سپنر یاسر شاہ نے بہت اچھا کھیل پیش کیا اور مجموعی طور پر یہ ایک بہترین سیریز رہی۔ 

واضح رہے کہ پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں نگلینڈ کے ہاتھوں 0-1 سے شکست ہوئی، انگلینڈ نے پہلا میچ 3 وکٹوں سے جیتا جبکہ دوسرا میچ بارش کے باعث بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا جبکہ تیسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم خاصی مشکلات سے دوچار تھی اور ایک وقت ایسا بھی آیا کہ اننگز کی شکست نظر آنے لگی، مگر دوسری اننگز میں پاکستانی بلے بازوں کی اچھی کارکردگی اور بارش کی بدولت گرین شرٹس میچ ڈرا کرنے میں کامیاب ہو گئی۔

مزید :

کھیل -