”مجھے امید ہے کہ اب انگلینڈ کی ٹیم۔۔۔“ مصباح الحق بھی بول پڑے

”مجھے امید ہے کہ اب انگلینڈ کی ٹیم۔۔۔“ مصباح الحق بھی بول پڑے
”مجھے امید ہے کہ اب انگلینڈ کی ٹیم۔۔۔“ مصباح الحق بھی بول پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ساﺅتھمپٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے انگلش ٹیم کے دورہ پاکستان سے امیدیں وابستہ کر لی ہیں جن کا کہنا ہے کہ انگلینڈ سے سیریز ہارنا مایوس کن ہے لیکن نوجوانوں کیلئے یہ دورہ مثبت رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مصباح الحق نے کہا کہ ہمیں مضبوط انداز میں واپس آنے کی ضرورت ہے اور اب انگلش ٹیم کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں۔ دوسری جانب ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ سیریز میں شکست کے باوجود ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اس بار سیریز جیتنے کا ہدف بنایا تھا لیکن ہم نے اہم موقع ہاتھ سے گنوا دیا، ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑی کارکردگی سے مطمئن ہیں، اپنی پرفارمنس سے ٹیم کو جتوانے کی پوری کوشش کی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جانے والا تیسرا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا اور انگلینڈ نے سیریز 0-1 سے اپنے نام کر لی۔ اب دونوں ٹیمیں ٹی 20 سیریز میں مدمقابل آئیں گی، پہلا ٹی 20 میچ 28 اگست، دوسرا 30 اگست اور تیسرا یکم ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل -