ملک بھرمیں ہونے والی بارشوں کےبعد  پی آئی اےبھی میدان میں آگئی،بڑا اعلان کردیا 

 ملک بھرمیں ہونے والی بارشوں کےبعد  پی آئی اےبھی میدان میں آگئی،بڑا اعلان ...
 ملک بھرمیں ہونے والی بارشوں کےبعد  پی آئی اےبھی میدان میں آگئی،بڑا اعلان کردیا 

  

 کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میں جاری بارشوں کے دوران پی آئی اے کا فضائی آپریشن جاری ہے، قومی ائیر لائن کے ترجمان نے کہا کہ زیادہ تر پروازیں اپنے فلائٹ شیڈول کے مطابق آپریٹ کررہی ہیں۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ملک بھر میں بارش کی صورتحال کے دوران زیادہ تر پروازیں اپنے فلائٹ شیڈول کے مطابق آپریٹ کر رہی ہیں ۔ اسلام آباد سے گلگت کی دو پروازیں موسم کی خرابی کے باعث منسوخ کر دی گئیں تھیں۔ ترجمان نے بتایا کہ اسلام آباد سے سکردو کی پرواز پی کے 451 تاخیر سے روانہ ہوئی تھی جبکہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 9246 دمام، اسلام آباد تاخیر کا شکار ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -