" اب ترکی صبر کا امتحان دینے والا ملک نہیں، مقابلہ کرنے کی ہمت ہے تو سامنے آؤ ورنہ ۔۔۔ " ترک صدر نے واضح پیغام دے دیا

" اب ترکی صبر کا امتحان دینے والا ملک نہیں، مقابلہ کرنے کی ہمت ہے تو سامنے آؤ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انقرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ اب ترکی ایسا ملک نہیں ہے کہ اس کے صبر، عزم اور ہمت کا امتحان لیا جائے، یہ بات سب کو جان لینی چاہیے کہ اگر مقابلہ کرنے کی ہمت ہے تو سامنے آؤ ورنہ دور ہٹ جاؤ۔

ملازگیرت نیشنل پارک میں فتح ملازگیرت کی 949 ویں  سالانہ یاد  کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی بحیرہ روم، بحیرہ اسود اور بحیرہ ایجین  میں اپنے حق کے وسائل کو حاصل کر کے رہے گا۔ اگر ہم کہتے ہیں کریں گے تو کر کے ہی رہیں گے، جس کا ہم ہرجانہ بھی ادا کریں گے۔  جو ہمارا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں وہ سامنے آجائیں ورنہ ہمارے راستے سے ہٹ جائیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ترکی کی کسی کی سرزمین، حاکمیت اور مفادات پر نظر نہیں ہے تا ہم یہ اپنی ملکیت اور اقدار سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹے گا۔ اب ہر کسی کو یہ جان لینا چاہیے کہ اب ترکی ایسا ملک نہیں ہے کہ اس کے صبر، عزم اور ہمت کا امتحان لیا جائے۔