”اگر ٹیسٹ سیریز میں یہ کام ہوتا تو اور بھی مزہ آتا“ کرس ووکس کو کیا کمی محسوس ہوئی؟

”اگر ٹیسٹ سیریز میں یہ کام ہوتا تو اور بھی مزہ آتا“ کرس ووکس کو کیا کمی محسوس ...
”اگر ٹیسٹ سیریز میں یہ کام ہوتا تو اور بھی مزہ آتا“ کرس ووکس کو کیا کمی محسوس ہوئی؟

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر کرس ووکس نے کہا ہے کہ پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران سٹیڈیم میں موجود مداحوں کے شور میں کرکٹ کھیلنے کا زیادہ مزہ آتا۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر شان مسعود نے انگلینڈ کے آل راؤنڈر کرس ووکس سے بائیو سیکیور ماحول، سیریز کے دوران کرکٹ کے معیار اور پاکستان میں بین الاقوامی ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی پر گفتگو کی۔ 

کرس ووکس نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ٹیموں کے مابین کھیلی گئی حالیہ ٹیسٹ سیریز اعلیٰ معیار کی تھی جہاں بھرپور مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ انگلینڈ میں پاکستانی مداحوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے اور انہیں یقین ہے کہ تمام شائقین کرکٹ نے اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ کا بھرپور لطف اٹھایا ہوگا۔

سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں کھیل کے معیار پر اظہار خیال کرتے ہوئے انگلش آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ اس ٹیسٹ میں شائقین کرکٹ کو ضرور موجود ہونا چاہیے تھا اور اگر ایسا ہوتا تو مجھے سٹیڈیم میں موجود مداحوں کے شور اور براہ راست جاری میچ میں کرکٹ کھیلنے کا بہت مزہ آتا۔ 

انگلش آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ اس سیریز میں کانٹے کا مقابلہ ہوا اور انہیں پاکستان جیسی باصلاحیت ٹیم کے خلاف سیریز جیتنے کیلئے بہت محنت کرنا پڑی۔ اس کی ایک بڑی وجہ دیگر غیرملکی ٹیموں کے برعکس پاکستانی کھلاڑیوں کی یہاں کنڈیشنز سے جلد ہم آہنگی ہے۔

مزید :

کھیل -