اغوا ہونے والی خاتون وکیل نے کس کو نامزد کردیا؟

اغوا ہونے والی خاتون وکیل نے کس کو نامزد کردیا؟
اغوا ہونے والی خاتون وکیل نے کس کو نامزد کردیا؟

  

اوکاڑہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) دیپالپور کچہری سے اغوا ہونے والی خاتون وکیل ارشاد نسرین نے اپنے سابق شوہر سمیت 4 ملزمان کو نامزد کردیا۔

خاتون وکیل ارشاد نسرین نے بدھ کے روز عدالت کے روبرو اپنا بیان ریکارڈ کرادیا ہے۔ خاتون نے اپنے سابق شوہر اکمل، نذر فرید، حق نواز اور اویس نامی ملزمان کو نامزد کیا ہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ  متاثرہ خاتون وکیل ایڈوکیٹ نسرین ارشاد کا سابقہ شوہر اکمل کے ساتھ جائیداد کا تنازع چل رہا ہے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق خاتون وکیل 7 مقدمات میں مدعیہ، 2 میں ملزمہ اور 6 مقدمات میں گواہ ہے۔

خیال رہے کہ خاتون وکیل کو 14 اگست کو اغواء کے بعد ظلم و زیادتی کا نشانہ بنا کر تھانہ صدر میلسی کی حدود میں سڑک کنارے پھینک دیا گیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے خاتون وکیل کے اغوا اور زیادتی کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس، متعلقہ اداروں کو جلد ملزمان کو گرفتار کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا تھا کہ ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -اوکاڑہ -