وزیر اعظم نےگندم، چینی اور بنیادی اشیائے ضروریہ کی وافر فراہمی بارے بڑی ہدایات جاری کردیں
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرِ اعظم عمران خان نےکہاہےکہ گندم اورچینی جیسی بنیادی اشیائےضروریہ کی وافر فراہمی اور مناسب قیمتوں کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے،بڑھتی ہوئی آبادی اور قابل کاشت زمینوں میں کمی ہونے کےپیش نظرمستقبل کی ضروریات کو مد نظررکھتےہوئےفوڈ سیکیورٹی کے حوالے سے قلیل المدتی، وسط مدتی اور طویل المدتی پالیسی تشکیل دی جائے، وزیرِ اعظم نے اس حوالے سے وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی کی سربراہی میں وزرا پر مشتمل اعلی سطحی کمیٹی کے قیام کی بھی ہدایت کی اور کہاکہ گندم کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے ٹیکنالوجی اور جدید طریقوں کو بروئے کار لانے کے حوالے سے منصوبہ بندی کی جائے، آنے والے کرشنگ سیزن کو مقررہ وقت پر یقینی بنانے کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جائیں۔ ملاوٹ کی روک تھام کے حوالے سے وزیرِ اعظم نے تمام چیف سیکرٹریز کو ہدایت کی کہ تمام صوبائی دارالحکومتوں میں فوڈ اینڈ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز کے قیام کے لئے اقدامات کیے جائیں۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت آٹے اور چینی کی قیمتوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیر اطلاعات سینٹر شبلی فراز، وزیر برائے صنعت محمد حماد اظہر، وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی سید فخر امام، مشیر ان ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور مرزا شہزاد اکبر، معاونین خصوصی لیفٹینٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ، ڈاکٹر شہباز گل، عثمان ڈار سمیت سینئر افسران شریک ہوئے، چاروں صوبائی چیف سیکرٹری صاحبان نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔چیف سیکرٹری صاحبان نے وزیراعظم کو گندم، آٹے اور چینی کی قیمتوں کے حوالے سے صورتحال سے آگاہ کیا۔ وزیر برائے صنعت نے چینی کی درآمد کے حوالے سے اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ وزیرِ برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی نے گندم کی درآمد کے حوالے سے پیش رفت سے اجلاس کو آگاہ کیا۔ صوبائی چیف سیکرٹری صاحبان نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈان کے متعلق بریفنگ دی۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گندم اور چینی جیسی بنیادی اشیائے ضروریہ کی وافر فراہمی اور مناسب قیمتوں کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی اور قابل کاشت زمینوں میں کمی ہونے کے پیش نظر مستقبل کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے فوڈ سیکیورٹی کے حوالے سے قلیل المدتی، وسط مدتی اور طویل المدتی پالیسی تشکیل دی جائے۔ اس حوالے سے وزیرِ اعظم نے وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی کی سربراہی میں وزرا پر مشتمل اعلی سطحی کمیٹی کے قیام کی بھی ہدایت کی۔ وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ گندم کی پیدا وار میں اضافے کے حوالے سے ٹیکنالوجی اور جدید طریقوں کو برے کار لانے کے حوالے سے منصوبہ بندی کی جائے۔ وزیرِ اعظم نے تمام متعلقین کو ہدایت کی کہ آنے والے کرشنگ سیزن کو مقررہ وقت پر یقینی بنانے کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جائیں۔ ملاوٹ کی روک تھام کے حوالے سے وزیرِ اعظم عمران خان نے تمام چیف سیکرٹری صاحبان کو ہدایت کی کہ تمام صوبائی دارالخلافوں میں فوڈاینڈ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز کے قیام کے لئے اقدامات کئے جائیں۔