جس صوبے کے حکمران خواب غفلت کا شکار ہوں وہاں ۔۔۔مصطفی کمال نے مراد علی شاہ کو کھری کھری سنا دیں 

جس صوبے کے حکمران خواب غفلت کا شکار ہوں وہاں ۔۔۔مصطفی کمال نے مراد علی شاہ کو ...
جس صوبے کے حکمران خواب غفلت کا شکار ہوں وہاں ۔۔۔مصطفی کمال نے مراد علی شاہ کو کھری کھری سنا دیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ اس شہر کے مسائل کبھی حل نہیں ہو سکتے جس کے حکمران خواب غفلت کا شکار ہوں، وزیر اعلیٰ سندھ گزشتہ ایک ماہ سے گردانتے آرہے ہیں کہ انہوں نے کراچی کو گزشتہ دس برسوں میں پہلے سے بہت بہتر کر دیا ہے اور اسی پر بضد ہیں کہ ا ن کی حکومت کی کارکردگی انتہائی بہترین ہے، ان حالات میں کوئی اگر بہتر مشورہ دینا بھی چاہے تو وہ نہیں دے سکتا۔

تفصیلات کے مطابق طلبہ تنظیم پی ایس ایس ایف کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےسید مصطفیٰ کمال نےکہا کہ وفاقی حکومت کو مداخلت کر کے تین کاموں کو یقینی بنانا چاہئے، پہلا یہ کہ اٹھارویں ترمیم میں صوبوں کو ملنے والے اختیارات ڈسٹرکٹ کی سطح پر منتقل کرائے جائیں، دوسرا، این ایف سی ایوارڈ کی طرز پر صوبائی حکومتوں سے پی ایف سی ایوارڈ کا اجراء یقینی بنوایا جائے اور تیسرا، کراچی کو ایک ڈسٹرکٹ کی حیثیت سے بحال کیا جائے جس میں انتظامی معاملات چلانے کے لیے ٹاؤنز ہوں تاکہ شہر کی یگانگی برقرار رہے اور پورے شہر میں ایک انتظامی ربط باقی رہے ۔