ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
پراپرٹی وغیرہ کے حوالے سے کچھ اچھی خبر ہے اور چھوٹے سفر بھی پیش آ سکتے ہیں جن افراد نے روز گار میں تبدیلی کرنی ہے وہ بسم اللہ کریں ان شاءاللہ کامیابی ملے گی۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
کچھ ایسے اشارے موصول ہو رہے ہیں جو ماضی کی غلطیوں کو نا دہرانے کا کہہ رہے ہیں آپ نے بڑی غلطیاں کی ہیں۔ اب مزید گنجائش نہیں ہے زندگی کے لئے سنجیدہ ہو جائیں۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کے لئے اب ایک اچھی خبر ہے جو کام کافی دنوں سے نہیں ہو رہا تھا اب وہ ہونے کا امکان ہو گیا ہے اور آپ کو اب جلد اپنا حق بھی ملنے کا واضح امکان موجود ہے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
ایک بڑی کوشش آپ کو بڑی کامیابی سے ہمکنار کروائے گی جو لوگ کسی مشکل میں تھے ان شاءاللہ وہ اس سے نکل جانے میں کامیاب ہوں گے اس وقت آپ کو مال بھی آئے گا۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ایک پرانے کام میں اب جا کر کامیابی حاصل ہو گی جو لوگ کی بھی مشکل میں تھے وہ مکھن میں سے بال کی طرح نکل جانے میں کامیاب ہوں گے آج بڑا ہی اچھا دن ثابت ہوگا۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
کچھ فیصلے نہایت سوچ سمجھ کر کرنا ہوں گے جلد بازی مشکل پیدا کر کسی ہے اس وقت کا اٹھایا گیا قدم شاید برسوں کے اوپر بھاری بھی ہو محتاط ہو کر چلنا بہتر ہوگا۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
لوگوں کو ہر صورت تنگ کرنا ہے آپ کو چاہئے کہ آپ خود ان سے بچ کر چلیں اور اس کے لئے ضروری ہے کہ اپنی زبان قابو میں رکھیں ابھی نصیحت حاصل نہیں کر رہے۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جو بھی نقصان ماضی میں ہو چکا ہے اس کو بھول جائیں آپ کے لیے اب نیا راستہ کھل رہا ہے۔ اس طرف غور کریں اگر آپ نے اس پر قدم رکھ دیا تو پھر وارے نیارے ہیں
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کے لئے آج کوئی اہم خبر ہو سکتی ہے جن امور میں دشواریاں پیش آ رہی تھیں وہ بہتر ہو سکیں گے مگر اب اپنوں کا ساتھ بھی ختم ہو رہا ہے سب دور ہوتے جا رہے ہیں۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ نے اپنے لئے اب اہم فیصلہ کرنا ہے اللہ کبھی اس قوم کی حالت نہیں بدلتا نہ ہو خیال جسے خود اپنی حالت کے بدلنے کا جب خود کو بدلنے کا فیصلہ کریں گے تب کامیابی بھی ملے گی۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ نے آج غصہ قابو میں رکھنا ہے چاہئے آپ کو کیسی ہی خبر کیوں نہ ملے جو لوگ برداشت کریں گے ان کے لئے انعام ہے ورنہ نقصان اب فیصلہ آپ نے خود کرنا ہے۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اللہ نے چاہا تو اس مشکل سے نکل جانے کی خبر ملے گی جس میں کافی دنوں سے بلاک تھے اور آپ کی مالی پوزیشن میں بھی آج بہتری کا چانس دکھائی دے رہا ہے۔