صدرمملکت اور خاتون اول نے شادی کی 50 ویں سالگرہ یتیم بچوں کیساتھ منائی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور اہلیہ نے اپنی شادی کی 50 ویں سالگرہ یتیم اور خصوصی بچوں کے ہمراہ منائی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور ان کی اہلیہ ثمینہ عارف علوی کی شادی کو پچاس برس بیت گئے۔سربراہ مملکت نے خاتون اوّل (بیگم ثمینہ عارف) کے ہمراہ شادی کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر یتیم اور خصوصی بچوں کیلیے عشائیے کا اہتمام کیا۔ڈاکٹر عارف علوی اور بیگم ثمینہ عارف علوی نے بچوں کے ساتھ شادی کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ دل چاہا کہ یہ خوشی کا موقع آپ کے ساتھ منایا جائے۔
صدرمملکت